ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی،این سی آر میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ماحولیات کی وزارت نے اقدامات کا جائزہ لیا

دہلی،این سی آر میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ماحولیات کی وزارت نے اقدامات کا جائزہ لیا

Thu, 22 Mar 2018 21:35:53    S.O. News Service

نئی دہلی22مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ماحولیات کی وزارت میں منعقد ایک میٹنگ میں دہلی،این سی آرمیں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے تخفیفی اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔میٹنگ میں فیصلہ کیاگیاکہ کیے گئے فیصلے کو نافذ کرنے کے لیے تمام ایجنسیوں کو جواب دہ بنایا جائے گا۔تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے ہیں۔پی ڈبلیو ڈی ، ڈی ڈی اے، ڈی ایم آر سی اور این ایچ اے آئی جیسی سرکاری ایجنسیوں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے تعمیراتی مقامات پراس بات کو یقینی بنائیں کہ وہاں دھول اور گرد نہیں اڑے گی۔ان اداروں کے ذریعے کسی بھی کوتاہی کے نتیجے میں ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔تعمیراتی اور انہدامی ملبے کو ڈی ڈی اے سرکاری زمین پر پھینکنے کے کام کو فوری طورپر روکا جائے گا۔ ڈی ڈی اے اور ایم سی ڈی کو چاہئے کہ وہ ملبہ پھینکنے کے منظورشدہ مقامات کی فہرست تیار کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملبہ صرف انہی جگہوں پر پھینکا جائے گا۔چارون میونسپل کارپوریشنوں نے بڑے پیمانے پر راستے بنانے اور سبزا لگانے کے لیے تفصیلی ایکشن پلان تیار کئے ہیں۔اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں اکتوبر2018ء تک مکمل ہوجانی چاہیے۔میونسپل کارپوریشنوں نے سڑکوں پر جھاڑو دینے اور کوڑا اٹھانے کا کام مشینوں سے کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام مشینوں کی خریداری اور ان کا استعمال ستمبر 2018ء تک پورا کیا جاناچاہیے۔ یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ جن جن سڑکوں میں مشینوں سے جھاڑو کا کام ممکن ہے، ان سبھی پر مشینوں کے ذریعے ہی جھاڑو دی جانی چاہیے۔ایم سی ڈی نے پانی کے ٹینکروں کا منصوبہ بنایا تھا اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن سڑکوں پر مشینوں سے جھاڑو دینا ممکن نہیں ہے، ان پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جانا چاہیے۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مشینوں سے جھاڑو دینے اور پانی کا چھڑکاؤ کرنے کے بارے میں متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں کی ویب سائٹ پر جی پی ایس ڈیٹا کی مددسے روزانہ معلومات فراہم کی جائے، تاکہ عوام کو ان کے بارے میں تفصیلات معلوم ہوسکیں۔غازی پور بھلسوا میں کچرے پھینکنے کے مقامات (لینڈ فل)ہٹانے کے لئے ٹینڈر کا عمل شروع کیا گیا ہے اور یہ کام اگلے چار مہینوں میں شروع ہوجائے گا۔جائزہ کمیٹی کی صدارت ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کے سیکریٹری جناب سی کے مشرا نے کی۔ اس میٹنگ میں دہلی حکومت کے چیف سیکریٹری ، دہلی میں سبھی میونسپل کارپوریشنوں کے کمیشنر اور دہلی حکومت کے سینئرعہدیداروں نے شرکت کی۔ اب تک دہلی حکومت کے کئے گئے کام کے ستائش کرتے ہوئے میٹنگ میں یہ بھی اجاگرکیاگیاہے کہ دہلی میں اے کیو آئی کی بہتر سطح کو یقینی بنانے کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔


Share: